دالیں مہنگی، چاول سستے ، نئے سرکاری نرخ جاری

image

دالیں مہنگی، چاول سستے ، نئے سرکاری نرخ جاری کر دیے گئے۔

ڈی سی لاہور نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، دالوں اور چنے کی قیمتوں میں 65 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

دال چنا کی فی کلو قیمت میں 45 روپے اضافہ ہونے سے قیمت 235 سے بڑھ کر 280 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

کالے چنا کی قیمت میں 65 روپے اضافہ ہوا ہے، قیمت 240 سے بڑھ کر 305 روپے کلو ہو گئی ہے۔ دال ماش کی قیمت بھی پچاس روپے کلو بڑھ گئی ہے۔

مرغی کا گوشت مزید 9 روپے مہنگا ہو گیا

دال ماش کی قیمت 510 روپے سے بڑھ کر 560 روپے ہو گئی ہے، مونگ کی دال میں فی کلو30 روپے اضافہ ہونے سے قیمت280 سے بڑھ 310 روپے ہو گئی ہے۔

بیسن کی قیمت میں بھی 50 روپے کلو اضافہ کیا گیا ہے، 250 روپے کلو بکنے والا بیسن اب 300 روپے کلو میں ملے گا۔ نئی سرکاری ریٹ لسٹ میں سفید چنا کی قیمت 310 روپے پر برقرار ہے۔

باسمتی چاول 20 روپے کلو سستے ہوئے ہیں، نئی قیمت 270 روپے کلو مقرر کی گئی ہے، واضح رہے کہ سرکاری ریٹ لسٹ میں سادہ روٹی اور نان کی قیمت کا اندراج نہیں کیا گیا۔ نئے نرخ نامے کے مطابق دالیں مہنگی، چاول سستے ہو گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US