فیصل آباد اور کوئٹہ میں کل موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ

image

پاکستان کے دو شہروں فیصل آباد اور کوئٹہ میں کل سات محرم الحرام کے موقع پر موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔

پنجاب حکومت نے فیصل آباد میں موبائل سروس بند رکھنے کی منظوری دے دی ہے، فیصل آباد میں موبائل سروس صبح 6 سے رات 12 بجے تک بند رہے گی۔

آٹے کی قلت، تندور بھی بند ہونے کا خدشہ

پولیس حکام کی جانب سے 7 محرم الحرام کو موبائل سروس بند کرنے کی استدعا کی گئی تھی، دوسری جانب بلوچستان کے صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق کوئٹہ میں سات محرم الحرام کو موبائل سروس بند رہے گی۔

محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں 7 اور 10 محرم الحرام کو صبح 6 سے رات12 بجے تک موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند رہے گی جبکہ کچھی،جھل مگسی جعفرآباد اور اوستہ محمد میں 9 اور 10محر م کو موبائل سروس بند ہوگی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US