تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہم نے ایم این ایز کی فہرستیں تیار کر لی ہیں، شیر افضل مروت ہمارے ایم این ایز میں شامل ہیں۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم فہرستیں 15 روز کے اندر الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں گے جس کے 7 روز بعد الیکشن کمیشن ہمارے امیدواروں کی تصدیق کرے گا۔
کال ٹریسنگ کے ذریعے نواز ، زرداری ، شہباز ، مریم جیل جائیں گے ، عمر ایوب
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے مجموعی طور پر 41 ایم این ایز کی فہرستیں تیار کر رکھی ہیں، آج رات 11 بجے تک تمام امیدواروں کے بیان حلفی ہمارے پاس آ جائیں گے۔