عمران خان فوری رہا ہونگے یا نہیں ؟ نئی بحث چھڑ گئی

image
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل سے رہائی سے متعلق بحث شروع ہو گئی ، وہ عدت نکاح کیس میں بھی بری ہو گئے ہیں، اس وقت وہ 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار ہیں۔

آج عدت نکاح کیس میں ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکا نے پراسیکیوشن کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان کی رہائی کی روبکار بھی جاری کر دی ہے۔

سزا کیخلاف اپیلیں منظور ، عمران خان اور بشریٰ بی بی عدت کیس میں بری

اس کے علاوہ عمران خان توشہ خانہ فوجداری کیس میں بھی بری ہو چکے ہیں جبکہ وہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بھی ضمانت پر ہیں۔

چند ماہ قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نےآفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت عمران خان کے خلاف سائفر کیس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر خصوصی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزائیں کالعدم قرار دی تھیں۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ، بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور

سائفر کیس میں رواں برس 30 جنوری کو بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔

عدت نکاح کیس میں سزا کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد عمران خان اب کسی کیس میں گرفتار نہیں ہے۔ تاہم اب یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ انہیں جیل سے فوری رہائی ملے گی یا نہیں؟


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US