سینیٹر فیصل واوڈا نے عدت میں نکا ح کیس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک شرمناک کیس تھا، ہمیں ذاتی زندگی کو سیاست حصہ نہیں بنانا چاہیے۔
فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ مجھے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں آرہی ، ان کیخلاف بہت سے کیسز ہیں،اور گزشتہ روزکےعدالتی فیصلے کےبعد پی ٹی آئی کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
توشہ خانہ ریفرنس: سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا امکان
انکا کہنا تھا کہ ایک طرف لاکھوں کیسز دوسری جانب دھڑا دھڑ فیصلے ہورہے ہیں، ہمیں ہر فیصلے میں منطق تو نظر آرہا ہے مگر قانون کہیں نظر نہیں آرہا۔
یاد رہے کہ سیشن عدالت نے نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو باعزت بری کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔