سولر پینلز، بیٹریوں اور انورٹر کی قیمتوں میں بڑی کمی

image

صدر کراچی سولر پینلز ایسوسی ایشن محمد اذہان نے کہا ہے کہ بجٹ میں سولر پینلز پر کوئی ٹیکسز نہیں لگائے جس کی وجہ سے فی واٹ قیمت کم ہو کر 35 روپے پر آگئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ سولر پینلز کے علاوہ لیتھیم بیٹریوں کی قیمت بھی عالمی سطح پر ایک ماہ میں 10 فیصد کم ہوئی ہے جبکہ انورٹر پر ٹیکس نہ لگنے کی وجہ سے اس کی قیمت میں بھی 10 فیصد کی کمی آئی ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت کا عوام کو مفت سولر پینل اور انورٹر پنکھے دینے کا اعلان

دوسری جانب پنجاب میں عوام کو مفت سولر پینل کی فراہمی 14 اگست سے شروع ہو گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم آزادی سے سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے عوام 14 اگست سے مفت سولر پینل حاصل کر سکیں گے۔

200 سے زائد اور 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے عوام کو سولر پینل 10 فی صد معاوضہ کی ادائیگی پر ملیں گے،500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے عوام کو سولر پینل کی فراہمی کی 90 فی صد رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی اور بلا سود ادائیگی پانچ سال میں سولر پینل کی فراہمی بینکوں کے ذریعے ہو گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US