پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

image

گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 3 روز قبل صنم جاوید کو 9 مئی کے مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ جس کے بعد ہفتے کو پی ٹی آئی رہنما کو سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے رہا کیا گیا۔

سولر پینلز، بیٹریوں اور انورٹر کی قیمتوں میں بڑی کمی

رہائی کے بعد ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس نے گوجرانولہ میں سینٹرل جیل کے باہر سے صنم جاوید کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔گوجرانوالہ سے گرفتاری کے بعد پولیس صنم جاوید کو لے کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئی۔

انہیں عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایاکہ صنم جاوید کو ایف آئی اے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ صنم جاوید کی رہائی کے وقت گوجرانوالہ سینٹرل جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، جب کہ سیالکوٹ روڈ ٹریفک کے لیے بند کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US