عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ خواتین کے حقوق کی جیت کے مترادف ہے، فواد چوہدری

image

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ آنے پر خواتین کو مبارک باد پیش کر دی۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں خواتین کو مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی ویمن رائٹس کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا، اس بات کا عندیہ دیا کہ انہوں نے اس کیس کے فیصلے کو خواتین کے حقوق کی جیت کے مترادف قرار دیا ہے۔

سولر پینلز، بیٹریوں اور انورٹر کی قیمتوں میں بڑی کمی

انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کی تمام خواتین کو عدت کیس میں بشری بی بی کی اپیل منظور ہونے پر مبارک، یہ بدترین کیس اپنے انجام کو پہنچا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا کو کالعدم قرار دیئے جانے پر شکر ادا کیا اور قرآنی آیت شیئر کی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ”کہ الحمد لِلہِ ربِ العالمِین۔“


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US