تحریک انصاف پارلیمنٹ میں سنگل لارجر پارٹی بن گئی ہے، شیخ وقاص اکرم

image

 رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہمارا کوئی بندہ پارٹی نہیں چھوڑ رہا، پی ٹی آئی میں کوئی ایسا آدمی نہیں جو جماعت چھوڑ کر جائے۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ نے تاریخ رقم کی ، تحریک انصاف پارلیمنٹ میں سنگل لارجر پارٹی بن گئی ہے۔اب ہمیں اسلام آباد سے زیادہ دور نہیں رکھا جا سکتا۔ 

ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس ” میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہمارے 41 اراکین پورے ہو جائیں گے، اراکین کی جانب سے ایفی ڈیویٹ پارٹی کیساتھ شیئر کر دئیے گئے ہیں۔

عمران خان فوری رہا ہونگے یا نہیں ؟ نئی بحث چھڑ گئی

انہوں نے کہا کہ کوئی رہنما پارٹی نہیں چھوڑ رہا اور نہ ہی کوئی ایسا شخص ہے جو پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جائے ، چند ایم این ایز نےشکایت کی کہ ان پر دباؤڈالا جا رہا ہے ۔

شیخ وقاص نے کہا کہ حکومت کس منہ سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اعتراض کر رہی ہے ، کل سپریم کورٹ کے ججز نے تاریخ رقم کی ہے ، ہمارے کیسز بہت مضبوط ہیں ، امید ہے تمام کیسز میں ریلیف ملے گا۔

توشہ خانہ انکوائری، نیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈال دی

انکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں سنگل لارجر پارٹی بن گئی ہے، اب ہمیں اسلام آباد سے زیادہ دور نہیں رکھا جا سکتا ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US