انڈس موٹر کمپنی کا ایک بار پھر پروڈکشن پلانٹ بند رکھنے کا فیصلہ

image

انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے ایک بار پھر عارضی طور پر پیداوار روکنے کا اعلان کر دیا۔

انڈس موٹر کمپنی کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے 15جولائی 2024سے 22جولائی 2024تک پروڈکشن پلانٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سولر پینلز، بیٹریوں اور انورٹر کی قیمتوں میں بڑی کمی

نوٹس میں کمپنی کی طرف سے پروڈکشن پلانٹ بند کرنے کی وجہ پارٹس کی کم دستیابی اور سپلائی چین میں درپیش دیگر چیلنجز کو بتایا گیا ہے۔اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ تیار شدہ گاڑیوں کی انوینٹری کے موجودہ کم لیول کی وجہ سے بھی کیا گیا ہے۔

فیصلے میں کسی بھی تبدیلی کے متعلق پاکستان سٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ کی گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی واقع ہوئی، جس سے اس کا سالانہ منافع 39فیصد کم ہو گیا۔

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

کمپنی کی مالی سال 2021-22میں 75ہزار611گاڑیاں فروخت ہوئیں، تاہم سال 2022-23میں صرف31ہزار602گاڑیاں ہی فروخت ہو سکیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US