آٹا ملز کے بعد سیمنٹ ڈیلرز کا بھی ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف ہڑتال کا اعلان

image

آٹا ملز کے بعد سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن پاکستان نے بھی وِد ہولڈنگ ٹیکس مسترد کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ 

لاہور چیمبر میں اجلاس کے دوران ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ آج کے بعد کوئی سیمنٹ ڈیلر کمپنیوں سے سیمنٹ نہیں اٹھائے گا۔

عہدیداروں نے کہا کہ ٹیکس ہدف بڑھاکر تاجروں اور صنعتکاروں کے لئے کاروبار کے مواقع کم کر دیئے گئے، جتنا زیادہ ٹیکس لگے گا، لوگ اتنا زیادہ ٹیکس چوری کی طرف جائیں گے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا ہڑتال 10 روز کے لئے موخر کرنے کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ سیمنٹ کی بوری کی قیمت 500 روپے ہونی چاہیے تھی جو 1500 روپے تک پہنچ گئی ہے، ایسوسی ایشن کے پاس ہڑتال پر جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US