اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز دن کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ، 100 انڈیکس 1362 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 81 ہزار 306 کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم ، پہلی بار 78 ہزار کی حد عبور ، ڈالر مہنگا ہو گیا

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 79 ہزار 944 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد ڈالر 278 روپے 10 پیسے پرآ گیا ،آئی ایم ایف سے ڈیل کے تناظر میں روپے کی قدر میں استحکام دیکھا جا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US