عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کرنے کیخلاف درخواست 22 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر

image

 لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کرنے کے خلاف درخواست 22 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے عبوری ضمانتیں خارج ہونے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے عمران خان کی ضمانتوں پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا۔

توشہ خانہ کا نیا ریفرنس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کا 8 ، 8 روزہ جسمانی ریمانڈ

رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض میں کہا گیا کہ درخواستوں میں سابق وزیراعظم عمران خان کے انگوٹھے کے نشانات نہیں ہیں، ایک مقدمے کی درخواست میں ایف آئی آر کی کاپی لف نہیں ہے۔

بعد ازاں دو رکنی بنچ نے اعتراض ختم کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف درخواستوں کو 22 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

 

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US