کراچی: یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر رینجرز و کسٹمز کا بڑا آپریشن، کروڑوں روپے کی غیر ملکی اشیاء برآمد

image

اے ایس او اور 91 ونگ رینجرز نے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر کامیاب آپریشن کیا۔ یہ کارروائی 9 اور 10 جنوری کی درمیانی شب کسٹمز اور رینجرز کی مشترکہ کوششوں سے کی گئی۔

آپریشن کے دوران غیر ملکی اشیاء کی بھاری مقدار برآمد ہوئی، جو 10 مزدا ٹرک اور 6 شہزور گاڑیوں میں منتقل کی جا رہی تھی۔ برآمد شدہ سامان میں غیر ملکی کھانے کی اشیاء، سکم دودھ، کراکری، ٹائلیں، اجینو موٹو، ایمیزون کنڈل ٹیبلٹس، گھڑیاں، کپڑے اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔

ضبط شدہ سامان کو کسٹمز گودام منتقل کر کے انوینٹری تیار کی جا رہی ہے، اور مالیت کا تخمینہ کروڑوں روپے لگایا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US