اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیدی

image

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے صنم جا وید کی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت کی۔اٹارنی جنرل منصور اعوان نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ صنم جاو ید کو مزید کسی مقدمے میں گرفتارنہیں کیا جائے گا۔

اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس راہداری ریمانڈ کی استدعا پریس نہیں کررہی، صنم جا وید اب آزاد ہیں اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں۔

دو دن ملک کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارشیں ، انتباہ جاری

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے صنم جاو ید کے وکیل سے استفسار کیا کہ صنم جا وید بہت نامناسب زبان استعمال کرتی ہے، آپ ضمانت دیتے ہیں کہ صنم جاو ید نامناسب گفتگونہیں کریں گی؟۔

جس پر صنم جاو ید کے وکیل میاں علی اشفاق نے کہا کہ صنم جاوید آئندہ نامناسب الفاظ استعمال نہیں کریں گی،بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قراردے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US