پاکستان تحریک انصاف کے 6 رہنما آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی رہنما مخصوص نشستوں کی نئی فہرستوں پر عمران خان سے مشاورت کریں گے۔ اس کے علاوہ ملاقات میں حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
کال ٹریسنگ کے ذریعے نواز ، زرداری ، شہباز ، مریم جیل جائیں گے ، عمر ایوب
عمران خان سے جو رہنما جیل میں ملاقات کریں گے ان میں عمر ایوب، رؤف حسن ، تیمور خان جھگڑا، عمر ڈار اور احمد خان بچھر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کی ہے جبکہ پی ٹی آئی پر پابندی کا بھی عندیہ کیا ہے۔