پاکستان بھر میں ٹوئٹر کے بعد فیس بُک کی سروس بھی ڈاؤن

image

انٹرنیٹ مانیٹر ’نیٹ بلاکس‘ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں ٹوئٹر کے بعد فیس بُک کی سروس بھی ڈاؤن ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سے ملک کے مختلف حصوں میں صارفین کو فیس بک، انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فیس بک ، انسٹا گرام اور مسینجر کی سروسز جزوی طور پر بحال

انٹرنیٹ مانیٹر نیٹ بلاکس کا کہنا ہے کہ میٹرکس سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں متعدد انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز پر فیس بک کی سروس ڈاؤن ہے۔

علاوہ ازیں دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں صارفین کو فیس بُک کے علاوہ انسٹاگرام تک رسائی حاصل کرنے بھی دشواری کا سامنا ہے۔

ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر غلط خبریں شیئر کرنے سے پیسے کمانے پر پابندی عائد

دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے اس حوالے سے کوئی موقف نہیں دیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US