پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا ، سپریم کورٹ فیصلے کے پرخچے اڑائے جا رہے ہیں ، عمر ایوب

image

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ، اس پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے پرخچے اڑائے جا رہے ہیں، ہمارا اسلام آباد کا جلسہ بھی ہو گا، ملک بھر میں جلسے کریں گے۔

تحریک انصاف کے 41 میں سے 38 ارکان نے بیان حلفی جمع کرا دیے، ذرائع

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی طرف سے اینٹی کرپشن میں بوگس مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ بشریٰ بی بی کی روبکار جاری ہو چکی ہے، نیب نے بشریٰ بی بی کو جھوٹے کیسز میں پھر گرفتار کیا۔

انہوں نے کہا کہ  چیف جسٹس سے گزارش ہے ، ایڈہاک ججز ہمارے کیسز نہ سنیں، ایڈہاک ججز کوئی پارٹ ٹائم نہیں، 56 ہزار کیسز زیر التوا ہیں،

3 یا 4 ججز لگانے سے یہ کیسز ختم نہیں ہونگے۔

ایڈہاک ججز کو لانے سے متعلق فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے، چیئرمین پی ٹی آئی

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ پچھلے دو سال میں یہ نظام بری طرح مینج ہوا ہے، حکمران ٹولہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ عوامی رائے کو کس طرح بدلا جائے۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پارٹی پر پابندی لگانے کی بات انتہائی بھونڈی حرکت ہو گی، سپریم کورٹ کے فیصلے سے حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہو گئی ہے، آئین و قانون کو جوتے کی نوک پر رکھا جا رہا ہے ، اس طرح ملک آگے کسی صورت نہیں جا سکتا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US