تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی عمران خان کی رہائی کیلئے پارلیمنٹ کے باہر ریلی

image

 پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر احتجاجی ریلی نکالی۔

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے پارلیمنٹ سے سپریم کورٹ تک احتجاجی واک کیا، ارکان اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے نعرے بازی کی۔

پابندی کی باتیں کرنیوالے کسی اور دنیا میں رہتے ہیں ، فیصلے پر عمل نہیں ہونے دینگے ، تحریک انصاف

سپریم کورٹ پہنچنے کے بعد ریلی واپس پارلیمنٹ ہاؤس پہنچی۔ آج ہی رہائی پانے والی پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچی تھیں۔ پی ٹی آئی ارکان نے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے اس سے قبل پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ، جس کے بعد تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز لانے کے فیصلے کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل جانے کا اعلان کیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US