جمشید دستی کیخلاف دہشتگردی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

image

مظفر گڑھ پولیس نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف دہشتگردی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ایلیٹ فورس کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج مقدمے کے متن کے مطابق محرم الحرام کے دوران پولیس اسنیپ چیکنگ کے لیے ظفر کالونی گئی تھی، جمشید دستی اور ان کے ساتھیوں نے پولیس کو روکا تھا۔

قومی اسمبلی اجلاس، جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی رکنیت معطل

تھانہ سٹی میں درج مقدمے کے مطابق جمشید دستی نے سرکاری اسلحہ چھیننے کی کوشش کی اور دھمکیاں دیں، جمشید دستی اور ان کے 12 ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے بعد جمشید دستی اور ساتھی فرار ہو گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جمشید دستی نے اپنی رہائش گاہ پر 25 لوگوں کے حملہ آور ہونے کا ویڈیو بیان دیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US