اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ پیٹرول اور بجلی بلوں میں اضافہ کسی بھی صورت قبول نہیں ہے، تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے اور رہے گی۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کا غریب اور محنت کش سے کوئی تعلق نہیں ، غریب پہلے ہی مہنگائی میں پس رہے ہیں ، ملک میں افراط زر مزید اوپر جائے گی۔
ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ
انہوں نے کہا کہ حکومت جو مرضی کر لے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک سیاسی جماعت ہے اور رہےگی ۔ عمر ایوب نے کہا کہ پیٹرول اور بجلی بلوں میں اضافہ کسی بھی صورت قبول نہیں ، کسانوں کو گندم کی مد میں نقصان پہنچایاگیاہے۔
اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں آنے والے دنوں میں مہنگائی مزید عروج پر جائےگی ، نگران دور میں بھی کسانوں سے گندم نہیں خریدی گئی۔