9مئی مقدمات: پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی عدیل احمد احاطہ عدالت سے گرفتار

image

تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی عدیل احمد کو احاطہ عدالت سے گرفتارکرلیا گیا۔

کراچی کی عدالت میں  میں سانحہ 9 مئی کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی، حلیم عادل شیخ، راجہ اظہر اور دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے پی ٹی آئی کے سابق رکن سندھ اسمبلی عدیل احمد کوگرفتار کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے عدم پیشی پر ملزم کی ضمانت منسوخ کردی تھی۔

تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے اور رہے گی، اپوزیشن لیڈر

پولیس نے عدالتی احکامات پر عدیل احمد کو گرفتار کر لیا، عدالت نے سانحہ 9 مئی کے تین مقدمات کی سماعت 5اگست تک ملتوی کر دی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ٹیپو سلطان اور فیروز آباد تھانے میں 3مقدمات درج ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US