نواز شریف کا اتحادیوں سے رابطے کا فیصلہ

image

مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اتحادیوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے نواز شریف، آصف زرداری، چودھری شجاعت سمیت دیگر سےرابطہ کریں گے،مخصوص نشستوں کے فیصلے پر سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ 10 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دیا گیا

دوسری جانب مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہفتہ کو ماڈل ٹاؤن میں طلب کرلیا گیا ہے،اجلاس میں اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنے سمیت سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت ہو گی۔

لیگل ٹیم پارٹی صدر کو موجودہ قانونی صورت حال پر بریفنگ دے گی،نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں تمام لیگی رہنما شرکت کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی اجلاس میں شریک ہونگی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US