خیبرپختونخوا ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ 10 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دیا گیا

image

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ 25 فیصد کردیا۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔ تنخواہوں میں اضافے سے خزانے پر 75 سے 80 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی

صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد تنخواہوں میں مزید اضافے کا اعلامیہ جاری ہوگا۔یاد رہے خیبر پختونخوا  حکومت نے سالانہ بجٹ میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دی تھی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US