ہمیں اپنی گیس دوسرے ممالک کی ایل این جی سے مہنگی پڑ رہی ہے، مصدق ملک

image

لاہور: وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی گیس دوسرے ممالک کی ایل این جی سے مہنگی پڑ رہی ہے۔ حکومت پالیسیوں پر نظر ثانی کر رہی ہے اور نئی پالیسی پر کام رہے ہیں۔

وزارت پٹرولیم کی نئی پالیسی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ دنیا میں ایل این جی بہت مہنگی ہے۔ لیکن ہماری اپنی گیس اس سے بھی مہنگی پڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی ڈسکوری سے 10 ڈالر اور درآمد ی ایل این جی 8 سے 9 ڈالر میں ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے جنریشن ان لمیٹڈ سیکرٹریٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی

مصدق ملک نے کہا کہ دیکھنا ہو گا کہ مسئلہ کہاں پر ہے اس کو حل کر رہے ہیں۔ حکومت پالیسیوں پر نظر ثانی کر رہی ہے اور نئی پالیسی پر کام رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گردشی قرضہ بھی ایک اہم فیکٹر ہے جس سے نقصانات ہو رہے ہیں۔ آنے والے وقت میں ایل این جی کی مارکیٹ بھی بڑھ رہی ہے۔ قطر 33 فیصد ایل این جی سپلائی زیادہ کر رہا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US