خیبر پختونخوا کے دوسرے بڑے شہر مردان میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مردان کی تحصیل تخت بھائی آثار قدیمہ میں واقع پولیس چوکی پر پیش آیا۔ صبح سویرے شرپسندوں نے چوکی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عمر نبی نامی پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
فارئرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار کانسٹبل محمد فیاض اور کانسٹبل شبیر بھی شدید زخمی ہوئے۔ لاش اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر مردان میڈیکل کمپلکیس (ایم ایم سی) منتقل کردیا گیا۔
مردان کے علاقے تخت بھائی میں دھماکہ، 8 افراد زخمی، 3 جاں بحق