حافظ نعیم الرحمان کا 8 اگست سے دھرنا مارچ کرنے کا اعلان

image

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 8 اگست سے دھرنا مارچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

حا فظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 11 اگست کو لاہور میں دھرنا دیا جائے گا،12 اگست کو پشاور میں دھرنا دیا جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ 14 اگست کے بعد تاجروں سے مشاورت کے بعد ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کریں گے۔

حکومتی کمیٹی تلاش گمشدہ ہے، 7 یا 8 اگست کو آگے جا سکتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کا لیاقت باغ چوک پر جاری دھرنا بارہویں روز میں داخل ہوگیا ہے، اس دوران ملک کے مختلف علاقوں سے مزید قافلے بھی احتجاج کا حصہ بنتے جا رہے ہیں۔

بجلی کے بھاری بلوں، ٹیکسوں کی بھرمار، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں، پٹرول اور گیس کی قیمتوں، مہنگائی سمیت دیگر مطالبات کے لیے جماعت اسلامی کے راولپنڈی دھرنے کا مسلسل بارہواں دن ہے اور شرکاء کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US