دو ٹوک بات ہے عوام کو سہولت ملے، لیاقت بلوچ

image

اسلام آباد: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دوٹوک بات ہے کہ عوام کو سہولت ملے۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کہا ہے کل تک اپنی تجاویز تحریری طور پر پیش کریں۔ حکومتی کمیٹی کے سامنے اپنا پورا مؤقف رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے تمام فیصلے کرنے میں آزاد ہے۔ دوٹوک بات ہے کہ عوام کو سہولت ملے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پاکستانی شہریوں کو لبنان چھوڑنے کا مشورہ

لیاقت بلوچ نے کہا کہ اچھا ہوا حکومتی نمائندے مل گئے ورنہ ہم لاپتہ ہونے کا اشتہار دینے والے تھے۔ حکومتی نمائندوں نے بھی کہا کہ ہم بھی اشتہار پڑھ کر آئے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ اگر کوئی بھی معاہدہ ہو گا تو وہ صرف تحریری شکل میں ہو گا۔ لالی پاپ دینا حکمرانوں کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہوتا ہے۔ عوام اس وقت بہت پریشان ہیں، بجلی کا بل دینے کے لیے ان کے پاس پیسے نہیں ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US