امپورٹڈ گاڑیوں کی بنا آن لائن ویری فیکیشن رجسٹریشن پر پابندی عائد

image

لاہور، محکمہ ایکسائز نے امپورٹڈ گاڑیوں کی بنا آن لائن ویری فیکیشن رجسٹریشن پر پابندی عائد کر دی۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق کسٹمز حکام کی جانب سے نیلام کی گئی گاڑیوں کی بھی بغیر ویری فیکیشن رجسٹریشن نہیں ہو گی۔

اب امپورٹڈ گاڑیوں کے کاغذات کی آن لائن ویری فیکیشن تک رجسٹریشن نہیں ہوگی، اس سے قبل محکمہ ایکسائز کی جانب سے کاغذات کی مینول چیکنگ کے بعد رجسٹریشن کی جاتی تھی۔

بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو سالانہ 15 ارب کی مفت بجلی دی جاتی ہے، سیکرٹری پاور ڈویژن

مینوئل چیکنگ کے دوران جعلی کاغذات پر نیلامی والی درجنوں گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کا سکینڈل منظرعام پر آیا تھا جس کے بعد ایکسائز کی جانب سے پابندی لگائی گئی ہے۔

محکمہ ایکسائز کی جانب سے کسٹمز حکام کو گاڑیوں کی آن لائن چیکنگ کے لئے مراسلہ لکھا گیا ہے، ایکسائز حکام کے مطابق مراسلے میں کسٹمز حکام سے گاڑیوں کی آن لائن ویری فیکیشن کے لیے ایکسیس مانگی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US