اسلام آباد: مونال انتظامیہ کا 9 ستمبر کو ریسٹورنٹ مکمل بند کرنے کا اعلان

image

اسلام آباد کے مونال ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے 9 ستمبر 2024 کو ریسٹورنٹ مکمل بند کرنے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ روز ایک پوسٹ کے ذریعے مونال انتظامیہ نے ریسٹورنٹ کے مکمل بند ہونے کی تاریخ کا اعلان کیا۔ پوسٹ میں انتظامیہ نے کسٹمرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب الوداع کہنے کا وقت ہے، جوکہ واقعی بہت مشکل ہے۔

انتظامیہ نے لکھا کہ ‘آپ کے اعتماد کے لیے اور ہمیں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق آپ کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کرنے، ہمیں پہچان، تعریف اور آپ کے دل میں جگہ دینے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔’

مونال سمیت نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم

سوشل میڈیا پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ‘2006 کے بعد سے مونال کے لیے پاکستان اور اس کے خوبصورت لوگوں کی ایک مثبت انداز میں خدمت اور نمائش کرنا بے حد خوشی کی بات ہے۔ یہ سفر ہم سے وابستہ ٹیم کے لیے کامیابی کی کہانیوں اور جذبات سے بھرا ہوا تھا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 13 جون کو مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں موجود تمام ریسٹورنٹس پر پابندی عائد کرتے ہوئے 3 ماہ کے اندر اندر ریسٹورنٹس کو ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے مونال انتظامیہ نے ریسٹورنٹ کو 9 ستمبر 2024 تک مکمل بند کرنے کی تاریخ دے دی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US