عمران خان کا فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ فوج کے معاملات میں مداخلت: عطا تارڑ

image

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ  نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ فوج کے معاملات میں مداخلت ہے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا کہ ’عمران خان کی مسلسل کوشش ہے کہ وہ اپنے بیانات سے اس معاملے کو متنازع بنائیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’آج فیض حمید کے دفاع میں بیان دینے والا عمران خان  190 ملین پاﺅنڈ کے کیس کا جواب دے۔ ان کے ایسے بیانات سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ شدید پریشانی اور تذبذب کا شکار ہیں۔‘

‘عمران خان نے فیض حمید کیس کو فوج کا داخلی معاملہ نہ قرار دے کر ثابت کر دیا کہ فیض حمید واقعی ان کا اثاثہ تھے۔ عمران خان فیض حمید کو کبھی اثاثہ، کبھی ہیرو اور کبھی زیرو کہتے ہیں، جس سے لگتا ہے کہ وہ ذہنی طور پر کافی پریشانی کا شکار ہیں۔‘

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ’عمران خان کو محسن کشی میں مہارت حاصل ہے۔ فیض حمید کیس میں بھی یہی پتہ چلتا ہے کے عمران خان لوگوں کو استعمال کر کے پھینکنے میں کوئی ثانی نہیں رکھتے۔‘

پاکستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عمران خان نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے موقعے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ ہے کہ ’لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا اوپن کورٹ میں ٹرائل کیا جائے تاکہ تمام سچ سامنے آ سکے۔

پاکستان کی فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) نے جمعرات 15 اگست کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ خفیہ ایجنسی آٗئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید کے ساتھ تین دیگر ریٹائرڈ افسران کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فوج نے تحویل میں لے لیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US