تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں جلسہ ملتوی، اب ’8 ستمبر کو ہوگا‘

image
پاکستان تحریک انصاف نے آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا ہے، پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جلسہ اب آئندہ ماہ 8 ستمبر کو ہو گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

جمعرات کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’22 اگست کا این او سی مذہبی جماعتوں کی احتجاج کی وجہ سے منسوخ کیا، آٹھ ستمبر کو انتظامیہ  جلسے کو سکیورٹی فراہم کرے گی۔‘

مزید پڑھیں

پاکستان تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی منسوخ کیے جانے کے باوجود ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے جڑواں شہروں کے داخلی راستے کنٹینر لگا کر بند کر دیے تھے جبکہ ریڈ زون کو بھی سیل کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے صورتحال کے تناظر میں ایک روز کے لیے سرکاری و نجی سکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا جبکہ شہر میں میٹرو بس سروس بھی معطل ہے۔

بدھ کو چیف کمشنر اسلام آباد کے دفتر سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن میں جلسے کا این او سی منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ کہا گیا کہ ’پی ٹی آئی کا جلسہ دھرنے میں بدل سکتا ہے اور اس جلسے میں پختون تحفظ موومنٹ اور سنی تحریک بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں اس وقت بنگلہ دیش کی ٹیم بھی موجود ہے جسے اضافی سکیورٹی کی ضرورت ہے۔‘

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت رات گئے امن و امان کا جائزہ لینے سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں انہوں نے واضح کیا کہ ’کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ امن عامہ برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US