مولانا قاضی عبدالرشید حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے

image

وفاق المدارس العربیہ پاکستان صوبہ پنجاب کے ناظم ورکن مرکزی مجلس عاملہ66سالہ مولانا قاضی عبدالرشید حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کرگئے ہیں۔

قاضی عبد الرشید کو طبیعت خراب ہونے پرمقامی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے،مولانا قاضی عبدالرشید مرحوم جامعہ دارالعلوم فاروقیہ دھمیال کیمپ راولپنڈی کے بانی و مہتمم تھے۔

بینکوں میں اکاؤنٹ ہولڈرز کو فی اکاؤنٹ 5 لاکھ روپے تک قانونی تحفظ حاصل

نماز جنازہ بعد نماز عصر لیاقت باغ راولپنڈی میں ادا کی گئی۔بعد ازاں جامعہ دارالعلوم فاروقیہ دھمیال کیمپ کے قریب قبرستان میں والدین کے پہلو میں سپردخاک کردیا گیا۔

انہوں نے سوگواران میں بیوہ، چار بیٹیاں اور ایک فرزند مولانا قاضی محمد جنید ہیں۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے مولانا قاضی عبدالرشید کی رحلت کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیاہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US