کراچی: کھیلتے ہوئے گاڑی میں بند ہونے پر بچہ دم گھٹنے سے ہلاک

image
کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 19 میں واقع ایک گھر باہر کھڑی گاڑی سے ایک بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ دوسرے بچے کو نیم بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیق میں یہ بات سامنےآئی ہے کہ گھر کے باہر کھیلنے والے دو سگے بھائی حسان علی اور روف علی کھیل کھیل میں گاڑی میں جا بیٹھے اور گاڑی کا دروازہ بند کر دیا۔

 گاڑی کا دروازہ بند کرنے کے بعد وہ دوبارہ نہیں کھول سکے اور اس دوران دم گھٹنے سے بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔

قریب سے گزرتے شخص نے بچوں کو گاڑی میں دیکھا تو بچوں کو گاڑی سے باہر نکالا گیا۔ اس دوران گاڑی میں موجود تین سالہ روف علی دم گھنٹے سے چل بسے تھے جبکہ ان کے بڑے بھائی چار سالہ حسان علی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال میں داخل حسان کی حالت ابھی تک تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا بچوں کے والد گھر پر موجود نہیں تھے جبکہ والدہ گھر پر تھی۔

معمول کے مطابق بچے کھیل کود میں مصروف تھے تو والدہ کو بھی گاڑی بند ہونے کا پتہ نہیں چلا۔

پولیس کا کہنا ہے واقعے کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں اور والدین کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US