سیرت النبیؐ بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد منظور

image

خیبرپختونخوا اسمبلی نے سیرت النبی ﷺ بطور مضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کا اجلاس پینل آف چیئرمین ادریس خٹک کی زیر صدارت ہوا۔ حکومتی رکن عبدالسلام نے سیرت النبی ﷺ بطورمضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کی۔

قرارداد کے مطابق نوجوان نسل کو سیرت طیبہ ﷺ سے روشناس کرانےکیلئے سیرت النبی ﷺکا مضمون نصاب میں شامل کیا جائے۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں بچوں کو حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پڑھائی جائے۔

خیبرپخونخوا اسمبلی نے سیرت النبی ﷺ بطورمضمون نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow