غمی ہو یا خوشی فوج ہماری ہم فوج کے ہیں: پیر پگارا

image

حروں کے روحانی پیشوا صبغت اللہ شاہ راشدی پیر پگارا نے کہا ہے کہ آپ سب اپنے بچوں کو سمجھائیں چاہے غمی ہو یا خوشی فوج ہماری ہے ہم فوج کے ہیں۔

اچھڑو تھر میں پیر پگارا نے مریدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کسی سیاستدان نہیں فوج کی وجہ سے کم ہوئی ہے، ملک جس حالات سے گزر رہا ہے ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیے صرف ملک بچانا ہے۔

صبغت اللہ شاہ راشدی نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں کوئی قومی سطح کا لیڈر نہیں بچا، اگر کوئی فیڈریشن کو بجا سکتا ہے یا بچاتا آیا ہے تو وہ فوج ہے۔

پیرپگارا کا کہنا تھا کہ سیاستدان فیڈریش کو نہیں بچا رہے ہر کوئی اپنی گھٹڑی لےکر بیٹھا ہے، اگر پاکستان کے خیرخواہ اور فیڈریشن کے ساتھ ہیں تو ہرحال میں فوج کا ساتھ دینا ہوگا۔

انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی وجہ سے ہماری سرحدیں محفوظ ہیں، ملک کی وجہ سے ہماری عزت محفوظ ہے، جن ممالک کی فوجیں کمزور ہیں وہ دنیا میں دھکے کھارہے ہیں۔

پیرپگارا کا کہنا تھا کہ ہم اپنی فوج کو کمزور کریں تو ہم بھی ضرور دھکے کھائیں گے، اپنی فوج کے ہاتھ مضبوط کریں گے تو ملک مضبوط ہوگا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow