سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کروانے والوں کیلئے اہم خبر

image

سرکاری حج اسکیم میں درخواست جمع کرنے والوں کے لیے اہم خبر آگئی ، اب تک 72,000 سے زائد درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں جمع کرانے کے لئے کل آخری دن ہے، آج اور کل نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج 2025 کے لیے اب تک 72,000 سے زائد درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں،

درخواست گزار اپنے رشتہ دار عازمین حج کے گروپ میں شامل ہو سکتے ہیں اور ریگولر حج اسکیم میں دو لاکھ روپے کے ساتھ داخلہ کرایا جا سکتا ہے۔

ترجمان مذہبی امور دوسری قسط چار لاکھ مع اضافی سہولیات قرعہ اندازی کے دس روز کے اندر جمع ہوں گے جبکہ بقیہ رقم 10 فروری تک جمع کرانا لازم ہو گی۔

عمر نے مزید بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنے یا اپنے خاندان کے افراد کے لیے حج 2025 کی درخواستوں کو اسپانسر کر سکتے ہیں، جس سے وہ اس اسکیم کے ذریعے اس مقدس زیارت میں حصہ لے سکیں۔

خیال رہے وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اہم اعلان کیا تھا، ترجمان نے بیان میں کہا تھا کہ ملک کےبیشتر اسپتالوں میں کوروناکی ویکسین دستیاب ہے، 65 سال سے زائد کے عازمین حج ویکسین لگوا کر سرٹیفکیٹ درخواست کے جمع کروائیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow