مذاکرات نہیں ہوئے تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے: عمر ایوب

image

قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اگر مذاکرات نہیں ہوئے تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسان ہو یا فرشتے ہم ان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، مذاکراتی کمیٹی میں حامد رضا، میں اور سلمان اکرم راجہ شامل ہیں، کمیٹی اپنے مطالبات منوانے کی کوشش کرے گی۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ میری گاڑی اور اس میں نقدی غائب ہے، آئی جی اسلام آباد کے خلاف ہری پور تھانہ میں درخواست دی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی جی کے پی اور چیف سیکریٹری کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow