بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نے بزنس ٹائیکون سے مل کر کرپشن کی، خواجہ آصف کا الزام

image

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نے بزنس ٹائیکون سے مل کر کرپشن کی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اقتدار میں لانے کے مرکزی کردار فیض حمید تھے۔ فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کی پارٹنرشپ 2018 سے پہلے کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کی پارٹنرشپ 9 مئی اور اس کے بعد بھی چلی۔ جبکہ بانی پی ٹی آئی کو 2018 کے انتخابات میں ہر طرح کی مدد فراہم کی گئی۔ اور بانی پی ٹی آئی کے دور میں کس طرح مخالفین کو قید کیا گیا اور جعلی مقدمے بنائی گئے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں دھاندلی، سپریم کورٹ نے تین درخواستیں عدم پیروی پر خارج کر دیں

خواجہ آصف نے الزام عائد کیا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نے بزنس ٹائیکون سے مل کر کرپشن کی۔ جبکہ بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل سے متعلق قانون فیصلہ کرے گا۔ اور بانی پی ٹی آئی کے دور میں کئی لوگوں کا ملٹری ٹرائل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے گارڈز نے خود اپنے بندے مارے ہیں۔ اور اپنے بندے مارنے کا ملبہ پولیس اور رینجرز پر ڈالا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی والے رینجرز اور پولیس کے شہید اہلکاروں کی بات کیوں نہیں کرتے؟


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US