سکردو: گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 5 افراد جاں بحق

image

سکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر گاڑی میں سوار 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اسکردو میں ملوپہ کے مقام پر گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی۔

گاڑی میں سوار 5 افراد پہاڑی تودے کے تلے دب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملبے سے لاشیں نکالنے کے لیے ریسکیو کی ٹیم جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوچکی ہے۔

حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق شنگوس گاؤں سے ہے۔ گاڑی اسکردو سے شینگوس جارہی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts