190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائیگا: احتساب عدالت

image

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائیگا۔ احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا نے وکلا کو آگاہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےخلاف 190 ملین پاؤنڈریفرنس کا فیصلہ اب 6 جنوری کو سنایا جائیگا۔

کچھ دیر قبل جج ناصر جاوید نے وکلا کو آگاہ کیا کہ کیس کا فیصلہ لکھ رہے ہیں تھوڑی دیر تک فیصلے کی نئی تاریخ دیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل احتساب عدالت نے 18 دسمبر کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور 23 دسمبرکو یفرنس کا فیصلہ سنانےکی تاریخ مقررکی تھی مگر گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کے کیس کا فیصلہ 23 دسمبر کو نہیں سنایا جائیگا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts