گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی شب معراج کی تقریب میں شرکت

image

کراچی، گورنرسندھ  کامران ٹیسوری نے شب معراج کی تقریب میں شرکت کی۔

گورنرسندھ  کامران خان ٹیسوری کی طرف سے گورنرہاؤس میں شب معراج کے حوالے سے خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔

صدر نے سندھ ہائی کورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز کی منظوری دی

شعب معراج تقریب میں خطاب کرتے ہوئےگورنرسندھ کا کہنا تھا کہ اعزاز کی بات ہے فیملیز کے ہمراہ ہم سب یہاں موجود ہیں، سبھی کو شب معراج بہت بہت مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے میں محبت قائم کرنی ہے، حضور پاکؐ  کی بھی یہ ہی تعلیمات ہیں، سبھی کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں۔

آج ہم تمام شہداء کیلئے دعائیں کریں گے، ہمارے معاشی مسائل ہیں لیکن سرحدی مسائل نہیں ہیں، افواج پاکستان کی وجہ سے ہمارا سرفخر سے بلند ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US