کی پی اسمبلی، نگران حکومت کے دور میں بھرتی ملازمین کو ہٹانے کا بل منظور

image

خیبرپختونخوا اسمبلی  نے نگران حکومت کے دور میں بھرتی ملازمین کو ہٹانے کا بل منظورکر لیا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں بل منظوری کا اطلاق 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 کے درمیان بھرتیوں پر ہوگا، اقلیتی کوٹہ اور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونی والی بھرتیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

 مشتاورتی اجلاس، دہشتگردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے معاملے پر سب ایک پیج پر ہیں، گنڈاپور

ملازمین کو نکالنے میں حائل رکاوٹیں دور کرنےکیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی، 7 رکنی کمیٹی کی سربراہی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کریں گے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں بل منظوری میں کہا گیا کہ تمام ادارے نگران دور کی بھرتیوں کے حوالے سے 30 دن میں رپورٹ مرتب کرینگے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US