مشتاورتی اجلاس، دہشتگردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے معاملے پر سب ایک پیج پر ہیں، گنڈاپور

image

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے معاملے پر سب ایک پیج پر ہیں۔

وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مشاورتی اجلاس پائیدار امن اور اتحاد کیلئے مضبوط بنیادیں فراہم کرے گا، تجاویز کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

علی امین گنڈاپورسے26نومبر کےمعاملے پرخیبرپختونخواکی صدارت لی گئی،بیرسٹرعقیل ملک

انہوں نے کہاکہ تجاویز کی روشنی میں آگے بڑھنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی، مشاورتی اجلاس جلد پشاور میں منعقد کیا جا ئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہوگی کہ اگلی نشست میں دیگر جماعتوں کو بھی شریک کیا جائے، تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے۔

افغانستان کے معاملے پر پہلے دن ہی سے میرا مؤقف واضح ہے، وفد افغانستان بھیجا جائے گا تمام طبقات اور شعبوں کی نمائندگی ہوگی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US