مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی

image

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

شام یا رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور رات کے اوقات میں کشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیاگیاہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، رات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔

7 دن بعد آج پھر شدید دھند کے ڈیرے، کئی مقامات سے موٹرویز بند

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال میں ر ات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواؤں کے ساتھ بو ندا با ندی کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گرد و نواح میں ر ات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کے علا وہ چترال، کو ہستان، شا نگلہ، بو نیر، سوات، کالام، بالاکوٹ، مردان، کوہاٹ اور کرم میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہا ڑو ں پر برفباری کی توقع ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں شام اور رات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US