صحافیوں کا احتجاج ، صدر مملکت نے پیکا ترمیمی بل پر دستخط روک دیئے

image

صدر مملکت آصف زرداری نے صحافیوں کو اعتماد میں لینے تک متنازع پیکا ترمیمی بل پر دستخط روک دیئے۔

پیکا ایکٹ کے خلاف پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ذریعے صدر مملکت آصف زرداری سے رابطہ کیا، مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی رپورٹرز کے تحفظات صدر مملکت تک پہنچا دیئے۔

پیکا ایکٹ ترمیمی بل سینٹ سے منظور ، اپوزیشن اور صحافیوں کا احتجاج ، واک آئوٹ

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی پیکا ترمیمی بل پر فوری دستخط نہ کرنے کی  درخواست قبول کر لی۔

ذرائع کے مطابق پیکا ایکٹ پر دستخط سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی اور صحافتی تنظیموں کے درمیان جلد ملاقات کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جماعت اسلامی نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کو مسترد کر دیا

واضح رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی پیکا ایکٹ ترمیمی بل کو منظور کیا تھا جس پر اپوزیشن رہنمائوں اور صحافیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سینیٹ اجلاس سےواک آؤٹ کیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US