محکمہ موسمیات نے رمضان کے چاند کے بارے میں اہم پیش گوئی کر دی ہے! ماہرین کے مطابق، 28 فروری کو 29 شعبان کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں رمضان کا پہلا روزہ 2 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔
چاند کی پیدائش 28 فروری کی صبح 5 بج کر 45 منٹ پر ہوگی، اور غروب آفتاب کے وقت اس کی عمر صرف 13 گھنٹے 12 منٹ ہوگی۔ تاہم، چاند کے نظر آنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کی عمر کم از کم 19 گھنٹے ہو۔ اس لیے چاند 1 مارچ کو دکھائی دینے کے زیادہ امکانات ہیں، جس سے رمضان المبارک کا آغاز 2 مارچ کو ہوگا۔