ملک گیر احتجاج کا اعلان

image

یوٹیلیٹی اسٹورز کی ورکرز یونین نے ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف کل احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز ورکر یونین کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج ہوگا اور مطالبات پورے نہ ہونے پر ملازمین کی جانب سے دھرنا دیا جائے گا۔

ورکرز یونین کا کہنا تھا کہ اسلام آباد زون کے ملازمین کل یو ایس سی ہیڈ آفس کے باہر مظاہرہ کریں گے جب کہ باقی ملازمین اپنے اپنے زونز اور ریجنز میں مظاہرہ کریں گے۔

ورکرز یونین نے برطرفیوں کے خلاف حکم امتناع کے لیے عدالتوں سے رجوع کا بھی اعلان کردیا۔

سیکریٹری جنرل نیشنل ورکرز یونین راجا مسکین کا کہنا تھا کہ کل ڈیلی ویجز ملازمین کا معاشی قتل کیا گیا، ڈیلی ویجز کے بعد اگلی باری ادارے کے کنٹرکٹ اور مستقل ملازمین کی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ برطرفیوں کے خلاف این آئی آر سی کے لیے کیس تیار کررہے ہیں، برطرفیوں کےخلاف حکم امتناع کے لیے کل عدالت سے رجوع کریں گے۔

راجا مسکین کا کہنا تھا کہ ایک ڈیلی ویجر جنید قریشی نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کرلی، ہم اس کی ایف آئی آر حکومت اور انتظامیہ کے خلاف درج کرانے کی کوشش گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کاپوریشن میں بڑے پیمانے پر تنظیم نو کا آغاز کردیا اور گزشتہ روز 3 ہزار کے قریب ملازمین کو فارغ کر دیا گیا تھا۔

فارغ ہونے والے ملازمین کے احکامات چھٹی والے دن جاری کیے گئے، پہلے مرحلے میں تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts