جادوئی طاقت کا قدرتی خزانہ۔۔ سلاجیت استعمال کرنے کا درست طریقہ کیا ہے؟

image

سلاجیت، جو ایک قدرتی معدنی خزانہ کہلاتی ہے، دراصل ایک ایسی جڑی بوٹی ہے جو زمین کی گہرائیوں میں ہزاروں سالوں کے دوران معدنیات اور پودوں کے اجزاء کے ٹوٹنے کے بعد بنتی ہے۔ یہ ایک چمکدار، سیاہ رنگ کا چپچپا مادہ ہے جو بلند پہاڑی علاقوں کے پتھروں سے حاصل ہوتا ہے۔

حکیم نذیر کے مطابق، سلاجیت ایک جادوئی قوت رکھتی ہے جس کے فوائد بے شمار ہیں۔ جنوبی ایشیا میں اسے ایک طویل عرصے سے صحت کی بہتری کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس میں موجود 85 مختلف قسم کے معدنیات، فولک ایسڈ اور ہیمک ایسڈ جسم کی طاقت بڑھانے اور بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

حکیم نذیر نے بتایا کہ سلاجیت کا استعمال صرف تھوڑی سی مقدار میں کرنا چاہیے۔ روزانہ ایک ماش کی دال کے دانے جتنی سلاجیت، ایک گلاس دودھ میں ڈال کر پینا چاہیے، اور وہ بھی صرف ایک مرتبہ۔ اس کا استعمال 24 گھنٹے میں ایک بار ہونا ضروری ہے۔

لیکن احتیاط ضروری ہے! بلڈ پریشر کے مریضوں کو سلاجیت استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ اس میں موجود 85 معدنیات پیٹ میں جانے کے بعد بلڈ پریشر کو تھوڑا بڑھا سکتے ہیں۔ دل کے مریضوں کو بھی اس کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

یعنی، سلاجیت ایک قیمتی قدرتی علاج ہے، مگر اسے استعمال کرنے میں احتیاط کی ضرورت ہے!


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts