سابق وزیر کے گھر سے لاش برآمد

image

پی ٹی آئی کے روپوش رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد ہوئی ہے۔

میاں اسلم اقبال کے ڈیرے کے ایک کمرے سے تقریباً 40 سالہ شخص کی بوسیدہ حالت میں لاش ملی جس پر پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مرنے والے کی شناخت نہیں ہوسکی مگر اس شخص کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts